10 دسمبر، 2022، 3:54 PM

پاکستانی وزیر داخلہ منشیات برآمدگی کیس میں بری

پاکستانی وزیر داخلہ منشیات برآمدگی کیس میں بری

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ منشیات برآمدگی کیس میں بری ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت لاہور نے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کی تو رانا ثناءاللہ سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہوکر حاضری لگوائی۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو رانا ثناءاللہ کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی متفرق درخواست پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ استغاثہ کے پاس ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں، سیاسی بنیادوں پر یہ مقدمہ درج کیا گیا، کیس کمزور ہے جس میں سزا کا امکان نہیں ہے، عدالت بری کرنے کا حکم دے۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثناءاللہ کی بریت کی درخواست  منظور کرتے ہوئے انہیں اور تمام شریک ملزمان کو بری کر دیا۔

پیشی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ واپس آکر الیکشن مہم چلائیں، انہوں نے ہماری درخواست کو منظور کرلیا ہے ، وہ جلد وطن واپس آئیں گے۔

News ID 1913594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha